کنڑول لائن پر بھارتی جارحیت جاری 2 خواتین سمیت 4 زخمی

پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔

پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔ فوٹو: فائل

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج بلا اشتعال فائرنگ وگولہ باری سے ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج بلا اشتعال فائرنگ وگولہ باری سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے جب کہ تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹر میں بھارتی فوج نے اچانک گولہ باری شروع کر دی۔


تتہ پانی سیکٹر کے علاقہ درو شیر خان اور تاہی میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی جبکہ جندورٹ سکیٹر میں گولہ باری سے خاتون سلیمہ ایوب زخمی ہوئی، گولہ باری سے ان علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا، لوگ محفوظ پناہ گاہوں میں محصو ر ہوگئے۔

دوسری جانب پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }