کیا عائزہ خان ترکش پراجیکٹ کا حصہ بن گئیں

کچھ بہت دلچسپ آنے والا ہے، عائزہ خان


ویب ڈیسک February 02, 2021
اداکارہ اس وقت ترکی میں ایک برانڈ کی تشہیر کے غرض سے گئی ہیں۔ فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ شاہد کسی ترکش پراجیکٹ کا حصہ بننے جارہی ہیں۔

گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کا اعزاز حاصل کرنے والی اداکارہ نے بے حد خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب مداحوں کی محبت کا نتیجہ ہے۔ تاہم گزشتہ روزاداکارہ نے انسٹا گرام پرایک پوسٹ شیئر کی اورلکھا کہ کچھ بہت دلچسپ آنے والا ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CKv8FNYhfJ7/"]

اس وقت اداکارہ ترکی میں موجود ہیں جس پرمداحوں کی جانب سے یہ ہی اندازہ لگایا جارہا ہے کہ شاہد وہ کسی ترکش ڈرامے کا حصہ بننے جارہی ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: عائزہ خان 8 ملین کیساتھ پاکستان کی سب سے زیادہ فالوکی جانیوالی اداکارہ

کیونکہ اداکارہ اس وقت ترکی میں ایک برانڈ کی تشہیر کے غرض سے گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔