کورونا سے مزید 63 افراد جاں بحق ایک ہزار220 افراد میں وائرس کی تشخیص

ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار 537 ہوگئی ہے، این سی او سی


ویب ڈیسک February 02, 2021
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 38 ہزار813 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے: فوٹو: فائل

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 63 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 1 ہزار220 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے تازہ اعدادو شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 63 افراد جاں بحق جب کہ 1 ہزار220 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار648 جب کہ 11 ہزار 746 اموات ہوئیں۔ ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار537 ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 38 ہزار813 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں 2 لاکھ 47 ہزار727، پنجاب ایک لاکھ 58 ہزار220، خیبرپختونخوا 67 ہزار 419، بلوچستان میں 18 ہزار830، اسلام آباد 41 ہزار493، گلگت بلتستان میں 4 ہزار909 کیسزرپورٹ جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 9 ہزار50 ہوگئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔