امریکا سے 2 ہزار 78 مویشی کراچی بندرگاہ پر پہنچ گئے
زیادہ اور گاڑھا دودھ دینے والی مشہور ہولسٹین اور جرسی ڈیری نسل کی گائیں شامل
امریکا سے 2 ہزار 78 مویشیوں پر مشتمل ایک کھیپ کراچی بندرگاہ پر پہنچ گئی۔
امریکا کے محکمہ زراعت اور پاکستان کے شعبہ ڈیری کے درمیان مضبوط اشتراکِ کار کے نتیجہ میں امریکا نے پاکستان کو دودھ کی مصنوعات کے شعبہ اور گوشت کی دستیابی کے لیے اعلیٰ نسل کی گائیں فراہم کی ہیں۔
رواں سال پاکستان پہنچنے والی اس پہلی کھیپ میں لگ بھگ 95 فیصد گائیں امریکی ہولسٹین نسل سے تعلق رکھتی ہیں، جو امریکا میں مویشیوں کی جینیاتی افزائش میں بہتری کی وجہ سے، دیگر ممالک سے درآمد شدہ اِسی نسل کی گائیوں سے نمایاں طور پر زیادہ دودھ دیتی ہیں۔
گاڑھے دودھ کی وجہ سے مشہور جرسی ڈیری اور بہترین گوشت کی نسبت سے نمایاں براہم بیف کیٹل بھی اس رسد کا حصہ ہیں، اس نسل کے جانوروں میں یہ خوبی ہے کہ یہ پاکستان کی آب وہوا میں ڈھل سکتے ہیں۔
مارچ کے مہینے میں جانوروں کی بیرون ملک ترسیل کا موسم ختم ہونے سے قبل امریکا سے کم از کم اس نوعیت کی دو مزیدکھیپ پاکستان پہنچنے کی امید ہے۔