سنکیانگ کاٹن ٹیکسٹائل انڈسٹری کی سماجی ذمہ داری ترقیاتی رپورٹ کا اجراء

سروے میں شریک افراد میں 50 فیصد افراد کا تعلق اقلیتی قومیتوں سے ہے


ویب ڈیسک February 02, 2021
سروے میں شریک افراد میں 50 فیصد افراد کا تعلق اقلیتی قومیتوں سے ہے۔ (فوٹو: چائنا میڈیا)

سنکیانگ میں کاٹن ٹیکسٹائل کی صنعت میں ترقی اور سماجی ذمہ داری کے حوالے سے وہاں کی ٹیکسٹائل انڈسٹری ایسوسی ایشن نے وسیع پیمانے پر سروے اور تفصیلی تحقیق کے بعد ایک جامع رپورٹ جاری کی ہے۔

خبروں کے مطابق، سنکیانگ کی کاٹن ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ترقی کی تاریخ کو معقول اور جامع طور پر ظاہر کرنے اور وہاں کاٹن ٹیکسٹائل کی صنعت میں ترقیاتی عمل کے دوران معاشی، معاشرتی اور ماحولیاتی چیلنجوں کا فعال طور پر سامنا کرنے کےلیے کی جانے والی متعدد کوششوں اور پیش رفت کو ظاہر کرنے کےلیے ''سنکیانگ ٹیکسٹائل انڈسٹری ایسوسی ایشن'' نے وسیع البنیاد سروے اور تفصیلی تحقیق کے بعد ''سنکیانگ کاٹن ٹیکسٹائل انڈسٹری سماجی ذمہ داری کی رپورٹ'' جاری کی ہے۔



رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ گزشتہ تقریباً 70 سال کی محنت کے بعد، سنکیانگ کی کاٹن ٹیکسٹائل صنعت ایک ایسی صنعت میں تبدیل ہوچکی ہے جو نہ صرف سنکیانگ بلکہ پورے چین کےلیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ یہ صنعت کپاس کے لاکھوں کاشتکاروں، ٹیکسٹائل صنعت سے وابستہ کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کےلیے روزگار کی ضمانت بن چکی ہے۔ چین میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی صنعت سے وابستہ لاکھوں ملازمین براہ راست یا بالواسطہ اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔

مئی 2020 میں تحقیقی ٹیم نے سنکیانگ کاٹن ٹیکسٹائل کی صنعت سے وابستہ مقامات کا دس روزہ فیلڈ سروے کیا۔ سروے ٹیم نے سنکیانگ کے مختلف علاقوں اور شہروں میں کل 16 ٹیکسٹائل اداروں کا دورہ کیا جبکہ اس دوران انٹرویوز، سوالناموں اور دیگر ذرائع سے ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔

سروے میں شریک افراد میں 50 فیصد افراد کا تعلق اقلیتی قومیتوں سے تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |