شمالی وزیرستان میں دیور نے بھابی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا

ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے جس کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی ۔ پولیس


ویب ڈیسک February 02, 2021
ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے جس کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی ۔ پولیس

شمالی وزیرستان میں میرانشاہ سے دور ایک گاؤں میں دیور نے غیرت کے نام پر گھر کے باہر موجود ایک شخص اور اپنی بھابھی کو قتل کردیا۔

ایس پی انویٹیگیشن شمالی وزیرستان کے مطابق میرانشاہ سے شمال کی طرف 25 کلومیٹر دور پاک افغان سرحد کے قریب تحصیل غلام خان کے گاوں لولی فقیران میں غیرت کے نام پر ایک خاتون اور ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دیور نے گھر کے باہر موجود شخص کو خنجر سے وار کرکے قتل کیا اور بعد ازاں گھر میں داخل ہوکر اپنی بھابھی کو بھی غیرت کے نام پر قتل کردیا، خاتون کی عمر تقریبا 30 سال تھی جو 2 بچیوں کی ماں اور 8 ماہ حاملہ تھی۔

دوسری جانب پولیس کو اطلاع ملتے ہی آئی جی خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کے حکم پر ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا اور دونوں لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میرانشاہ پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا جب کہ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے جس کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں