چینی کورونا ویکسین مزید 13 ممالک کو بطور امداد فراہم کی جائے گی چینی وزارتِ خارجہ
اگلے مرحلے میں ضرورت مند دیگر 38 ترقی پذیر ممالک کو ویکسین فراہم کی جائے گی
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمہ جناب وانگ وین بین کا کہنا ہے کہ چین میں تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین، پاکستان کے علاوہ مزید 13 ممالک کو بطور امداد فراہم کی جائے گی جبکہ اگلے مرحلے میں اس ویکسین کی فراہمی کا دائرہ مزید 38 ترقی پذیر ملکوں تک وسیع کردیا جائے گا۔
جناب وانگ وین بین نے ان خیالات کا اظہار آج صبح چینی حکومت کی پاکستان کو عطیہ کردہ کورونا وائرس ویکسین کی پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچنے کے موقع پر بیجنگ میں منعقدہ باضابطہ پریس کانفرنس میں کیا۔
انہوں نے بتایا یہ چین کی جانب سے کسی بھی ملک کو عطیہ کی جانے والی ویکسین کی پہلی کھیپ ہے۔
پاکستان کے علاوہ برونائی، نیپال، فلپائن، میانمار، کمبوڈیا، لاؤس، سری لنکا، منگولیا، فلسطین، بیلاروس، سیرا لیون اور زمبابوے سمیت تیرہ ترقی پذیر ممالک کو چین ویکسین کی امداد فراہم کرے گا۔ اگلے مرحلے میں ضرورت مند دیگر 38 ترقی پذیر ممالک کو ویکسین فراہم کی جائے گی۔
وانگ وین بین نے کہا کہ پاکستان کو ویکسین کی فراہمی چین اور پاکستان کے مابین وبا کی روک تھام و تدارک کےلیے تعاون کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس سے چین اور پاکستان کی دیرینہ اور ہر دم مضبوط تزویری شراکت داری (اسٹریٹجک پارٹنرشپ) کی حامل پرخلوص باہمی دوستی کا اظہار ہوتا ہے۔
مزید یہ کہ اس سے دونوں ترقی پذیر ممالک کی طرف سے عالمی سطح پر عوامی مصنوعات کی حیثیت سے ویکسین کو فروغ دینے اور ترقی پذیر ممالک میں ویکسین کی دستیابی اور کم قیمت فراہمی کےلیے مشترکہ کوششوں کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔