پاکستان جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی سیریز سکیورٹی انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی

مہمان ٹیم کمرشل فلائٹ سے کل صبح دس بجے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچے گی


Muhammad Yousuf Anjum February 02, 2021
ٹیموں کو کوویڈ پروٹوکولز اور سخت سکیورٹی میں ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم ٹریننگ اور میچز کے لیے لایا لیجایا جائے گا: فوٹو: فائل

RIYADH: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ مہمان ٹیم کمرشل فلائٹ سے کل صبح دس بجے علامہ اقبال ائرپورٹ پہنچے گی، جس کے بعد اس کو مال روڈ پر واقع ہوٹل میں پہنچایا جائے گا، جن کوویڈ ٹیسٹنگ کا مرحلہ بھی ہوگا۔ سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں اعلی سکیورٹی حکام اور پی سی بی عہدیداروں نے شرکت کی۔ یہ اجلاس کئی دنوں سے چل رہے تھے تاہم منگل کو تمام معاملات کو فائنل کرلیا گیا ہے۔

ٹیموں کوکوویڈ پروٹوکولز اورسخت سکیورٹی میں ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم ٹریننگ اور میچز کے لیے لایا لیجایا جائے گا۔ پلان کے مطابق پانچ فروری سے پاکستان اورجنوبی افریقہ کے کھلاڑی مختلف اوقات میں ٹریننگ کرسکیں گے، چار فروری سے قذافی اسٹیڈیم کے ارد گرد موجود ریسٹورنٹ اور دکانوں کو بند کردیاجائےگا، ۔پاکستانی کھلاڑی بھی کل سے بائیو ببل کا حصہ بن جائیں گے۔

ابوظہبی ٹی ٹین لیگ کھیلنے والے آصف علی کو ان کی ٹیم نے ریلیز کردیاگیا ہے، وہ بھی کل لاہورپہنچ رہے ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان گیارہ فروری کو پہلا تی ٹوئنٹی میچ ہوگا، تیرہ اور چودہ فروری کو باقی میچز طے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں