حکمرانوں نے بلدیاتی انتخابات کے نام پر قوم سے مذاق کیا عمران

تاریخ پر تاریخ دیکر نیا ڈھونگ رچایا جائے گا، پنجاب کے عوام اٹھ کھڑے ہوں،چیئرمین تحریک انصاف


Online January 03, 2014
ملک مکمل طور پر تباہ کرنیکی سازش کی جارہی ہے،چیئرمین تحریک انصاف۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے بلدیاتی انتخابات کے نام پر قوم سے بہت بڑا مذاق اور قوم کو بیوقوف بنانے کا رنگین ڈرامہ کیا ہے اور اب تاریخ پے تاریخ کا نیا ڈھونگ رچایا جائیگا۔

پی ٹی آئی چنیوٹ کے صدر کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے لاکھوں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کروڑوں روپے ضائع ہوچکے جس کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں برادران کا 11 مئی سے پہلے رنگ اور تھا اور اب اور ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن مارچ میں کروانے کا وعدہ کیا اور اس وعدہ پر قائم ہیں۔



انھوں نے مزید کہا کہ ملک مکمل طور پر تباہ کرنیکی سازش کی جارہی ہے اور ملکی حالات دن بہ دن تباہی کی طرف جارہے ہیں جبکہ دوسری جانب حکمرانوں نے ملکی بہتری کے نام جو قرضے لئے وہ کہیں دکھائی نہیں دے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام کو چاہیے کہ وہ حکمرانوں کی جعلی اور مفاد پرست پالیسیوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں