اسمبلیوں سے استعفے دینے چاہئیں اور ضرور دینے چاہئیں مریم نواز

عوام کو وہ جواب دیتے ہیں جنہیں منتخب کریں، مریم نواز

ہر روز مہنگائی میں اضافہ ہورہاہے اور لوگ بلبلا اٹھے ہیں، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور باقی جماعتیں استعفے دینے پر یقین رکھتی ہیں، استعفے دینے چاہئیں اور ضرور دینے چاہئیں۔

جاتی امرا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہر روز مہنگائی میں اضافہ ہورہاہے اور لوگ بلبلا اٹھے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی ترجیحات میں عوام شامل نہیں، ان کی ترجیحات صرف اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنانا ہے، عوام کو وہ جواب دیتے ہیں جنہیں منتخب کریں، ایک نالائق اور نااہل شخص کو اقتدار میں لایا گیا ہے۔


مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم تنقید برائے تنقید نہیں کررہے، آئین کی کوئی خلاف ورزی کرے گا تو ان کے خلاف ہم بولیں گے، اللہ نہ کرے عوام پر حکومت کا عذاب رہے، میرا نہیں خیال مہنگائی کرکے حکومت پانچ سال پورے کر لے گی۔

رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ 4 فروری کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا اس میں لائحہ عمل بنائیں گے، مسلم لیگ (ن) اور باقی جماعتیں استعفے دینے پر یقین رکھتی ہیں، استعفے دینے چاہئیں اور ضرور دینے چاہئیں، 4 فروری کو استعفوں کا کیا طریقہ کار ہوگا اس کا فیصلہ کیا جائے گا، بلاول بھٹو زرداری تحریک عدم اعتماد اور ان ہاؤس تبدیلی کی بات کریں گے تو غور کیا جائے گا،لانگ مارچ پرپی ڈی ایم کی تمام جماعتیں متفق ہیں، لانگ مارچ اور دھرنا کتنے وقت کےلئے ہوگا یہ بیٹھ کر طے کریں گے۔
Load Next Story