کابل دھماکوں سے گونج اُٹھا

24 گھنٹوں میں دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں خفیہ ایجنسی کے اہلکار اور سابق الیکشن کمشنر سمیت 16 افراد ہلاک


ویب ڈیسک February 02, 2021
دماکوں میں وفاقی وزیر، الیکشن کمشنر، خفیہ ایجنسی کے افسر کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، فوٹو : فائل

افغانستان کا دارالحکومت 24 گھنٹوں میں یکے بعد دیگرے 5 بم دھماکوں سے گونج اُٹھا جس میں مجموعی طور پر 11 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں دارالحکومت میں پانچ سے زائد دھماکے ہوئے جن میں سے تین دھماکے آج صبح ہوئے، دھماکوں میں سیکیورٹی اہلکار سمیت 11 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

آج صبح تین دھماکے ہوئے، پہلے دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو دوسرے دھماکے میں جمیعت اصلاح کے سربراہ کی گاڑی کو اور تیسرے دھماکے میں شہری کی گاڑی تباہ کیا گیا جس میں مجموعی طور پر جمیعت اصلاح کے رہنما سمیت 11 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

یہ خبر پڑھیں : افغانستان میں وزیر مملکت کی گاڑی کو بم دھماکے میں اُڑا دیا گیا

گزشتہ روز بھی کابل میں دو دھماکے ہوئے تھے، پہلا دھمکا افغان فوج کی گاڑی پر کیا گیا جس میں آرمی افسر اور ایک شہری ہلاک ہوگئے جب کہ وفاقی وزیر مملکت برائے امن کی گاڑی کو بارودی سرنگ دھماکے مین تباہ کردیا گیا تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔

اسی طرح گزشتہ روز ہی کابل میں ٹارگٹ کلنگ کے 5 واقعات میں سابق الیکشن کمشنر اور افغان خفیہ ایجنسی کے اہلکار سمییت 5 افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں پُرتشدد کارروائیوں میں اضافے پر امریکا نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ظالبان کے ساتھ گزشتہ برس فروری میں طے پانے والے امن معاہدے پر نظر ثانی کا عندیہ دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔