اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو پی ایس ایل 6 سے باہر

نیوزی لینڈ کے کرکٹر پی ایس ایل میں شرکت اپنی حکومت کی پالیسی کی وجہ سے نہ کرسکے


Abbas Raza February 02, 2021
نیوزی لینڈ کے کرکٹر پی ایس ایل میں شرکت اپنی حکومت کی پالیسی کی وجہ سے نہ کرسکے

لاہور: قرنطینہ مشکلات کی وجہ سے کولن منرو پی ایس ایل 6 سے باہرہوگئے.

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شامل کئے جانے والے کیوی کرکٹربیگ بیش لیگ ختم ہونے پر پاکستان روانہ ہونے کا پلان بنا چکے تھے مگر ارچ میں پی ایس ایل کے بعد وطن واپسی پرلازمی قرنطینہ کیلیے مئی کے وسط کی تاریخ ملی، اس صورتحال میں ان کو ایونٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کرنا پڑا۔

نیوزی لینڈ کی حکومت نے ملک میں آنے والے ہرفرد کوقرنطینہ کیلیے ایڈوانس بکنگ کرانے کی ہدایت کررکھی ہے، اس معاملے میں کولن منروتاخیرکرگئے، پی ایس ایل میں شرکت کے بعد مارچ سے مئی تک وطن واپسی کیلیے انتظار کرنا پڑتا، اسی لئے انہوں نے فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔