خفیہ فنڈکاپروپیگنڈہ غلط ہے سپریم کورٹ نوٹس لےکائرہ

ہماراکل بجٹ پانچ ارب 58 کروڑہے،چارسے پانچ ارب کے خفیہ فنڈکہاںسے آئے؟


APP September 08, 2012
ہماراکل بجٹ پانچ ارب 58 کروڑہے،چارسے پانچ ارب کے خفیہ فنڈکہاںسے آئے؟۔ فوٹو: فائل

GILGIT: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے وزارت اطلاعات کے چارسے پانچ ارب روپے کے خفیہ فنڈکے بارے میںاعدادوشمارکومستردکرتے اورحقائق کے برعکس قراردیتے ہوئے کہاہے کہ وزارت اطلاعات ونشریات کاکل بجٹ پانچ ارب 58 کروڑہے جو بجٹ دستاویزات میںموجودہے۔

اس ضمن میںمنفی پراپیگنڈہ اپوزیشن لیڈرنے شروع کیا جسکا تدارک ہوناچاہئے، یہ کیس عدالت میں زیرسماعت ہے، عدالت عظمیٰ نے اس پرسٹے دیاہواہے اسکے باوجود پراپیگنڈے کاعدالت کونوٹس لیناچاہیئے،بارسلونا سے مختلف ٹی وی چینلزسے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ خفیہ فنڈکی بات خاص رنگ میںکی جارہی ہے اوراس بارے میںحقائق کے برعکس مسلسل پراپیگنڈہ کیاجارہاہے۔

انھوں نے کہاکہ وزارت اطلاعات کا کل بجٹ 5 ارب 58 کروڑ روپے ہے جس میںتین ارب 40 کروڑ روپے ریڈیو پاکستان کودیئے جاتے ہیں جبکہ 25 کروڑ روپے پی ٹی وی کوجاتے ہیں، اسکے علاوہ اگرکوئی صحافی بیمارہویااسکی فیملی میںکوئی مسئلہ ہوتوعلاج معالجہ بھی کرایاجاتاہے لیکن ہم ان صحافیوںکے نام سامنے نہیںلاتے کیونکہ تمام صحافی ٹیلی ویژن اینکرزکی طرح امیرنہیںہوتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں