چیئرمین ڈپٹی چیئرمین سمیت51 سینیٹر اگلے سال ریٹائر ہونگے
بلوچستان، خیبرپختونخوا، سندھ کے11،11، پنجاب کے 9، فاٹا کے 4 اور فیڈرل کا ایک سینیٹر شامل
سینیٹ کے کل 104 ارکان پر مشتمل ایوان میں سے نصف51 سینیٹر 6سالہ مدت پوری کرنے کے بعد11مارچ 2015ء کو ریٹائر ہو جائیں گے جس کے بعد صوبائی اسمبلیاں نئے ارکان کا انتخاب کریں گی۔
ریٹائر ہونیوالوں میں موجودہ چیئرمین نیرحسین بخاری اور ڈپٹی چیئرمین صابر بلوچ بھی شامل ہیں۔ وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے باوجود سینیٹ میں اس وقت پیپلزپارٹی کی اکثریت ہے تاہم سینیٹ کے آئندہ الیکشن کے نتیجے میں کون سی جماعت اکثریت حاصل کرے گی اس کا فیصلہ مارچ میں ہو گا۔ ''ایکسپریس'' کو دستیاب معلومات کے مطابق سینیٹ میں اس وقت پیپلزپارٹی39 ارکان کے ساتھ اکثریتی جماعت ہے۔
مسلم لیگ (ن ) 16، عوامی نیشنل پارٹی 12، آزاد سینیٹرز11، متحدہ قومی موومنٹ7، جے یوآئی (ف) 6 ، مسلم لیگ(ق ) 5، بی این پی عوامی 4، این پی، پختونخواملی عوامی پارٹی اور مسلم لیگ (ف) کا ایک ایک رکن ہے جبکہ 3 اقلیتی ارکان ملا کرکل104سینیٹر ہیں۔ ریٹائر ہونے والوں میں بلوچستان سے عام نشست کے7، ٹیکنوکریٹ؍علماء 2، خواتین 2، فاٹاکی عام نشستوں سے4، فیڈرل ایریا سے1، خیبرپختونخوا سے عام نشستوں سے7، ٹیکنو کریٹ وعلماء2، خواتین2، پنجاب کی عام نشستوں سے 7 ، ٹیکنوکریٹ وعلماء2، سندھ کی عام نشستوں سے7، ٹیکنوکریٹ وعلماء2 اور خواتین کی 2 ارکان شامل ہیں۔