ہریتھک روشن اسپتال کے چوکیدار پر بھڑک اٹھے ویڈیو وائرل
ہریتھک روشن کی جانب سے ویڈیو سے متعلق ابھی تک کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا ہے
اسپتال میں داخل ہونے سے روکے جانے پر بھارتی اداکار ہریتھک روشن چوکیدار پر بھڑک اٹھے جب کہ واقعہ کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔
بھارتی اداکار ہریتھک روشن کو ہمیشہ سب کے ساتھ ہنستے ہوئے اور انتہائی دھیمے لہجے میں بات کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے چاہے وہ کسی پارٹی فنکشن میں ہوں، اداکاروں کے ساتھ یا اپنے مداحوں کے ساتھ، ہریتھک روشن ہمیشہ مسکراتے ہوئے نظر آتے ہیں تاہم سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکار اسپتال کے چوکیدار کے ساتھ انتہائی غصے میں بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپتال کا چوکیدار اداکار کو اندر داخل ہونے سے روکتے ہوئے دوسرے دروازے سے جانے کا کہتا ہے جس پر وہ بھڑک جاتے ہیں اور غصے میں کہتے ہیں کہ 'ارے تو بولونا ایسے' جس کے بعد ہریتھک روشن چوکیدار کو غصے سے دیکھتے ہیں اور وہاں سے چلے جاتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسپتال نے کووڈ ایس او پیز کی وجہ سے داخلے کے لیے دوسرا دروازہ کھولا تھا تاہم ہریتھک کے علم میں شاید یہ بات نہیں تھی جس پر ان کو غصہ آگیا اور وہ چوکیدار پر بھڑک اٹھے تاہم ہریتھک روشن کی جانب سے ویڈیو سے متعلق ابھی تک کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔