10 سال تک فریزر میں ماں کی لاش چھپانے والی بیٹی گرفتار

گھر ماں کے نام تھا اگر موت کا بتاتی تو میونسپل والے مجھ سے گھر خالی کروالیتے، بیٹی کا بیان


ویب ڈیسک February 02, 2021
نئے کرایہ دار کو گھر کی صفائی کے دوران فریزر سے لاش ملی، فوٹو : فائل

جاپان میں پولیس نے 10 سال تک اپنی ماں کی لاش گھر کے فریزر میں چھپانے میں والی بیٹی کو حراست میں لے لیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوکیو پولیس نے یوشینو نامی خاتون کو گرفتار کیا ہے جن پر اپنی ماں کی لاش کو 10 سال تک گھر کے فریزر میں چھپائے رکھا تھا۔

یوشینو نے کئی ماہ تک گھر کا کرایہ ادا نہیں کیا تھا جس پر میونسپل نے گھر خالی کرالیا تاہم صفائی کے دوران فریزر کے اندر سے لاش ملنے پر نئے کرایہ دار نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔

پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں یوشینو نے بتایا کہ انتقال کے وقت والدہ کی عمر 60 سال تھی اور میونسپل ہاؤسنگ کمپلیکس میں اپارٹمنٹ ان کے نام پر تھا اگر میں موت کا بتا دیتی تو مجھ سے گھر خالی کروالیا جاتا۔

لاش کو موت کا وقت اور وجہ کے تعین کے لیے فرانزک لیب بھیج دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں