پشاورمیں تباہی کامنصوبہ ناکام3من بارودی موادبرآمد

صوابی میں اسکول تباہ،لنڈی کوتل میں راکٹ برآمد،سوات میںشدت پسندبیماری سے ہلاک۔


Numainda Express September 08, 2012
صوابی میں اسکول تباہ،لنڈی کوتل میں راکٹ برآمد،سوات میںشدت پسندبیماری سے ہلاک، فوٹو: فائل

پشاور پولیس نے حیات آبادمیں کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کار سے 120 کلو گرام بارودی مواد برآمد کرلیا تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایس کینٹ شبیہ حسین اور ایس ایچ او حیات آباد بشیر دادنے پریس کانفرنس میں بتایاکہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ بارودسے بھاری گاڑی دہشت گردی کی غرض سے پشاورمیں داخل ہورہی ہے،اس پرداخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی گئی ،حیات آباد چیک پوسٹ پرعلاقہ غیرکی طرف سے سفیدرنگ کی کار داخل ہورہی تھی،اس دوران چیک پوسٹ پرپولیس نفری کو دیکھ کر کار سوارگاڑی چھوڑ کر فرارہوگیا ، تلاشی لینے پرگاڑی کی گیس ٹینک سے120 کلوگرام بارودی مواداور ڈیٹونیٹر برآمد کرلیے گئے، پشاورمیں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظرسیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

ادھر صوابی میں شدت پسندوں نے گرلزاسکول کو دھماکوں سے تباہ کردیا،شرپسندوں نے گھی کے ڈبوں میں پانچ پانچ کلوکے وزنی بم رکھے تھے ،دھماکے سے دو کمرے اورچار دیواری تباہ ہوگئی،لنڈی کوتل میں سیکیورٹی فورسز نے ایک گھر چھاپہ مار کر2راکٹ برآمدکرکے ایک شخص گرفتارگرفتار کرلیا،سوات میں سیکیورٹی فورسزکی تحویل میں شدت پسند بیماری سے ہلاک ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |