معروف امریکی اداکار ڈسٹن ڈائمنڈ چل بسے

ڈاکٹرز نے صرف 3 ہفتے قبل ہی سرطان کی تشخیص کی تھی


ویب ڈیسک February 02, 2021
ڈاکٹرز نے صرف 3 ہفتے قبل ہی سرطان کی تشخیص کی تھی

معروف امریکی اداکار ڈسٹن ڈائمنڈ سرطان کے باعث چل بسے۔

معروف امریکی اداکار ڈسٹن ڈائمنڈ سرطان کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے، ان کی عمر 44 سال تھی جب کہ صرف تین ہفتے قبل ہی انہیں سرطان کی تشخیص ہوئی تھی جو انتہائی تیزی کے ساتھ بڑھتا چلاگیا اور اداکار کو مکمل علاج کرانے کی بھی مہلت نہ مل سکی۔

واضح رہے کہ ڈسٹن ڈائمنڈ کیلیفورنیا کے رہائشی ہیں اور انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز گڈ مارننگ، مس بلس ویب سیریز سے کیا تھا جب کہ اس کے علاوہ وہ متعدد ویب سیریز میں بھی کام کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں