ایف آئی اے نے جعلی لائسنس والا ایک اورپائلٹ گرفتار کرلیا

برطانوی شہریت کے حامل پائلٹ فہد سلطان کو برطانیہ جاتے ہوئے اسلام آبادائر پورٹ سے گرفتار کیا گیا


Staff Reporter February 02, 2021
برطانوی شہریت کے حامل پائلٹ فہد سلطان کو برطانیہ جاتے ہوئے اسلام آبادائر پورٹ سے گرفتار کیا گیا(فوٹو، فائل)

ISLAMABAD: ایف آئی اے نے جعلی لائسنس کے حامل ایک اور پائلٹ کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کے دوران جعلی لائسنس رکھنے والے برطانوی شہریت کے حامل پائلٹ فہد سلطان کو برطانیہ جاتے ہوئے اسلام آبادائر پورٹ سے گرفتار کیا۔

ذرائع کے مطابق فہد سلطان نے 30 بار پائلیٹ لائسنس کے حصول کے لیے امتحان دیا۔ ملزم اپنے اہل خانہ کے ساتھ برطانیہ میں مقیم ہے، فہد سلطان نےجعلی لائسنس کے لیے پانچ لاکھ روپے ادا کیے تھے۔گرفتارملزم کا ہوا بازی کی صعنت سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے۔ ملزم برطانیہ میں آن لائن کاروبار سے منسلک ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: جعلی لائسنس تحقیقات، پائلٹوں سے پیسے لیے جانے کا انکشاف

گرفتارملزم سمیت تین مقدمات میں نامزد 49 ملزمان ایف سی اے کی اسٹاپ لسٹ میں موجود ہے،اس سے قبل پائلٹس کے جعلی لائسنس کے معاملے میں پائلٹ ثقلین علی کو گرفتار کیا جاچکاہے۔

ابتدائی طور پر مختلف ائیر لائنز اور اداروں کو جاری 40 لائسنسز میں پی آئی اے کو 9،شاہین ائر 1،کے کے ایوی ایشن 1،لاہور فلائنگ کلب 2،عسکری فلائنگ کلب کو بھی 2مشتبہ پائلٹ لائسنسز جاری ہوئے۔

اس کے علاوہ پرائیوٹ پائلٹس کو 14 مشتبہ لائسنس، راولپنڈی فلائنگ کلب کو 1،ہائیبرڈ فلائنگ کلب 2 اور رحمان فلائنگ کلب کو 5لائسنس جاری ہوئے۔جاری کئے گئے مشتبہ لائسنس میں 4 پرائیوٹ لائسنس،19 کمرشل پائلٹ لائسنس اور 17 ائرٹرانسپورٹ پائلٹ لائسنس شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں