قومی بچت کے ملازمین کا ملک بھر کے مراکز کی تالہ بندی کا اعلان

مسائل حل نہ ہونے کی بنیادی ذمے داری وزارت خزانہ کی سردمہری ہے، نیشنل سیونگز ائمپلائز یونین


Staff Reporter February 02, 2021
نیشنل سیونگز ائمپلائز یونین نے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال کا اعلان کیا ہے(فوٹو، فائل)

PESHAWAR: محکمہ قومی بچت کے ملازمین نے مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث چار فروری سے ملک بھر کے قومی بچت مراکز کی غیر معینہ مدت کیلئے تالہ بندی کا اعلان کردیا ہے۔

اس حوالے سے نیشنل سیونگز ائمپلائز یونین کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یونین کو اپنے حقوق کیلئے حتمی اقدام اٹھانے پر مجبور کیا گیا ہے۔ اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں 4 فروری سے غیر معینہ مدت کے لیے ملک بھر کی شاخوں میں کام روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یونین رہنماوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سے ہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکے۔ ملازمین کی اپ گریڈیشن پروموشن اور دیگر مسائل پر دو سال گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ قومی بچت ملازمین کے مسائل حل نہ ہونے کی بنیادی ذمہ دار وزارت خزانہ کی سرد مہری ہے کیوں کہ نیشنل سیونگز ایمپلائز یونین نےمتعدد بار سیکرٹری خزانہ کو مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھے مگرشنوائی نہیں ہوئی اور قومی بچت کے ملازمین کو حتمی قدم أٹھانے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔ مطالبات کی منظوری تک برانچیں بند رہیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں