نوجوان کو گلا کاٹ کر قتل کرنے والے دو مجرموں کو عمر قید کا حکم

مجرموں نے 2020 میں لانڈھی میں جھگڑے کے دوران دانش نامی نوجوان کو گلا کاٹ کر قتل کیا تھا

مجرموں نے 2020 میں لانڈھی میں جھگڑے کے دوران دانش نامی نوجوان کو گلا کاٹ کر قتل کیا تھا . فوٹو : فائل

ماڈل کورٹ ایسٹ نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 2 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنادی۔

کراچی سٹی کورٹ میں ماڈل کورٹ ایسٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے لانڈھی میں شہری کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔


عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 2 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنادی، مجرموں میں فہیم اور شاویز شامل ہیں، عدالت نے مجرموں کو پانچ پانچ لاکھ روپے مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے مجرموں کیخلاف غیر قانونی اسلحے کے مقدمے میں شک کا فائدہ دیکر دونوں ملزمان کو بری کردیا گیا، مجرموں نے 2020 میں لانڈھی میں جھگڑے کے دوران دانش نامی نوجوان کو گلا کاٹ کر قتل کیا تھا۔
Load Next Story