سعودی عرب نے پاکستان سے مسافروں کی آمد پر پھر پابندی عائد کردی
جو مسافر پاکستان تا سعودی عرب پروازوں پر بک تھے ان کی بکنگ پابندی کے خاتمے تک ملتوی کردی گئی ہے، پی آئی اے
سعودی عرب نے پاکستان سے مسافروں کی آمد پر ایک بار پھر پابندی عائد کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی حکام نے پاکستانی مسافروں پر 3 فروری رات 9 بجے سے دوبارہ پابندی عائد کردی اور یہ نئی پابندی کورونا وائرس کی نئی لہر کے تناظر میں لگائی گئی ہے۔
سعودی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی کے اطلاق سے قبل پی آئی اے کی پروازوں سیالکوٹ دمام، ملتان تا مدینہ اور اسلام آباد تا ریاض معمول کے مطابق چلیں گی جب کہ سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کو واپس لانے کے لیے پروازیں جاری رکھی جائیں گی۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق جو مسافر پاکستان تا سعودی عرب پروازوں پر بک تھے ان کی بکنگ پابندی کے خاتمے تک ملتوی کی جارہی ہیں، پابندی ختم ہوتے ہی تمام بکنگ کو پہلی پروازوں پر بحال کردیا جائے گا، تمام مسافروں سے درخواست ہے کہ مزید معلومات یا بکنگ کی تبدیلی کے لیے پی آئی اے سے رابطے میں رہیں۔