لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کمیشن کا اجلاس 9 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگا

لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قائم کیے گئے کمیشن نے محکمہ داخلہ پنجاب کومراسلہ جاری کردیا ہے۔


Numainda Express January 03, 2014
لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قائم کیے گئے کمیشن نے محکمہ داخلہ پنجاب کومراسلہ جاری کردیا ہے۔ فوٹو : ایکسپریس/ فائل

لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے کمیشن کا اس سال کا پہلا اجلاس 9 جنوری بروز جمعرات کو اسلام آباد میں ہوگا۔

جس میں وفاقی حکومت اور صوبے لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کے بارے میں رپورٹ پیش کریں گے۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قائم کیے گئے کمیشن نے محکمہ داخلہ پنجاب کومراسلہ جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں لاپتہ فردکا ایک اور کیس سامنے آیا ہے جس سے صوبے میں لاپتہ افراد کی تعداد 176ہو گئی۔ پنجاب میں لاپتہ افراد کی تعداد اور ان کی بازیابی سے متعلق کیے گئے اقدامات کی تفصیلات کمیشن کو پیش کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں