پی ایس ایل 6 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے قیس احمد پاکستان میں کھیلنے کے منتظر

میں پہلی بار پاکستان کی سرزمین پر کھیلنے کے لیے بہت پْرجوش ہوں، افغان لیگ اسپنر

میں پہلی بار پاکستان کی سرزمین پر کھیلنے کے لیے بہت پْرجوش ہوں، افغان لیگ اسپنر۔ فوٹو: فائل

پی ایس ایل 6میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے والے افغان لیگ اسپنر قیس احمد پاکستان میں کھیلنے کے منتظر ہیں۔


پاکستان کرکٹ سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کوانٹرویو میں قیس احمد نے کہا کہ میں نے پی ایس ایل کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا ہے اور اس میں صلاحیتوں کااظہار کرنے کا انتظار ہے، میں پہلی بار پاکستان کی سرزمین پر کھیلنے کے لیے بہت پْرجوش ہوں، کوئٹہ کی ٹیم میں میرے کئی دوست موجود ہیں جن کے ساتھ کھیلنے اور گپ شپ لگانے میں مزہ آئے گا۔

نوجوان لیگ اسپنر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کرکٹ روابط مثالی ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔
Load Next Story