مجرمان حوالگی پاکستان اور برطانیہ کا معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق

وزیرداخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تعلقات مضبوط ہیں،شیخ رشید


News Agencies/Numainda Express February 03, 2021
 برٹش اور ورجن ائیرلائنز چلنے سے تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا،کرسچیئن ٹرنر۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرمان کی حوالگی سے متعلق معاہدے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر کی ملاقات، پاکستان، برطانیہ دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرمان کی حوالگی سے متعلق معاہدے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جب کہ وفاقی وزیر داخلہ اور برطانوی ہائی کمشنر نے معاہدے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر شیخ رشید نے کہا برطانیہ کے ساتھ تعلقات بہت دیرینہ ہیں، دونوں ملکوں کے لوگوں کے درمیان تعلقات بہت مضبوط ہیں۔ برطانیہ کی پاکستان سے متعلق مثبت سکیورٹی ایڈوائس کی وجہ سے ملک کو بہت فائدہ ہوا، پاکستان کا بیرونی دنیا میں تاثر بہتر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بڑی بدقسمتی ہے کہ غریب ملکوں سے پیسہ لوٹنے والے بڑے ملکوں میں پناہ لیتے ہیں، ایسے اقدامات کرنے چاہئے کہ جرم کرنیوالے شخص کو کہیں پناہ نہ ملے۔ شیخ رشید احمد نے کہا پاکستان اور برطانیہ کے درمیان رابطے مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

برطانوی سفیر نے کہا کورونا وائرس کنٹرول کرنے کے حوالے سے پاکستان کے انتظامات اطمینان بخش ہیں۔ پاکستان کی داخلی سکیورٹی بہت تسلی بخش ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں