آج عدلیہ آزادآئین کے مطابق فیصلے کررہی ہے چیف جسٹس لاہور

ہمارے عزائم طے شدہ ہیں،وکلا ضرورت پرصرف ٹوکن ہڑتال کریں،جسٹس عمرعطا بندیال


Numainda Express January 03, 2014
جلداورفوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے وکلا ضرورت پڑے توصرف ٹوکن ہڑتال کریں،جسٹس عمر عطا۔ فوٹو : آغا مہروز/ ایکسپریس

KARACHI: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمرعطابندیال نے کہاہے کہ آج عدلیہ آزاد، خودمختار ہے اورضمیر،آئین کے مطابق فیصلے کررہی ہے ملک کے دوسرے ادارے بھی مضبوط کرنے ہیں،اب وکلا کی ضلع میں ہڑتالیں کم جبکہ ہائیکورٹ میں ختم ہوگئی ہیں۔

جلداورفوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے وکلا ضرورت پڑے توصرف ٹوکن ہڑتال کریں۔جمعرات کوضلع کچہری راولپنڈی میں قائد اعظم بارہال کے توسیعی منصوبے کاافتتاح کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہاکہ ہم جوڈیشل کنڈکٹ کے پابندہیں بارکا بھرپورتعاون ہوگاتوضلعی عدلیہ کی کارکردگی بہتر ہوگی، راولپنڈی بارڈسپلن اورصوبے کی بہترین بارہے، ہمارے عزائم طے شدہ ہیں کہ آئین کی پاسداری، قانون کی بالادستی اور سستا فوری انصاف فراہم کرناہے۔



انصاف کیلیے عدالت آنے والوں کومطمئن کرناہے، بارکے لیے پارکنگ پلازہ بنوایاجائے گا۔ تقریب کی صدارت راولپنڈی بار کے صدرملک اسرار الحق نے کی۔ ہائیکورٹ و ضلعی ججز بھی موجود تھے۔ سیکریٹری بار ملک ظہیر ارشد نے مسجد میں توسیع، مزید قانونی کتب اورپارکنگ کامسئلہ حل کرنے کے مطالبات پیش کیے،تقریب سے ڈسٹرکٹ اینٖڈ سیشن جج عبدالستار نے بھی خطاب کیا بعد ازاں مہمانوں کو شیلڈ پیش کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں