کراچی میں خاتون سمیت 4 ٹک ٹاکرزکے قتل کا مقدمہ درج

مقدمہ مقتول صدام حسین کے بھائی ادریس کی مدعیت میں نامعوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا


ویب ڈیسک February 03, 2021
جاں بحق ہونے والے ٹک ٹاکرزمیں صدام حسین ،سید ریحان شاہ عرف انعام شاہ ، عامر خان اورخاتون مسکان شیخ شامل ہے۔

گارڈن انکل سریا اسپتال کے قریب کار پر فائرنگ سے خاتون سمیت 4 ٹک ٹاکرزکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن انکل سریا اسپتال کے قریب کارپرفائرنگ میں خاتون سمیت 4 ٹک ٹاکرزکے قتل کا مقدمہ نبی بخش تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول صدام حسین کے بھائی ادریس کی مدعیت میں نامعوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، جاں بحق ہونے والے ٹک ٹاکرزمیں صدام حسین ،سید ریحان شاہ عرف انعام شاہ ، عامر خان اورخاتون مسکان شیخ شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزکراچی میں نامعلوم افراد نے ہنڈا سٹی کار(نمبر AEN-548) پرفائرنگ کرکے لڑکی سمیت 4 معروف ٹک ٹاکرکو قتل کردیا تھا جو ٹک ٹاک شوٹ کرکے واپس آرہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔