مریم نوازکی اتنی عقل نہیں جتنی عمران خان کی خدمات ہیں فواد چوہدری

پانچ سو ارب روپے حکومت نے ریکور کیے ہیں، فواد چوہدری


ویب ڈیسک February 03, 2021
بیرون ممالک سے پیسہ نکلوانا مشکل ضرورہے لیکن امید ہے وہ پیسہ بھی واپس آئے گا،

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی اتنی عقل نہیں جتنی عمران خان کی خدمات ہیں۔

وفاقی وزیربرائے سانئس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی آفراپوزیشن کے لیے بہت اچھی ہے، پانچ سو ارب روپے حکومت نے ریکورکیے ہیں، بیرون ممالک سے پیسہ نکلوانا مشکل ضرورہے لیکن امید ہے وہ پیسہ بھی واپس آئے گا، پاکستان سے پیسہ باہرنکل جائے تو مشکل ہوتی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نوازکی بات ان کی پارٹی کی لوگ نہیں مانتے، (ن) لیگی ارکان استعفے دے کرمکرگئے، عمران خان کی ملک کیلئے خدمات چھپی ہوئی نہیں ہیں اورمریم نوازکی اتنی عقل ہی نہیں جتنی عمران خان کی خدمات ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سینیٹ الیکشن اصلاحات نہ کرنے سے اپوزیشن ایکسپوزہوگی، اپوزیشن کے بغیریہ ترمیم منظورنہیں ہوگی،
لیکن یہ اس سے ایکسپوزہوں گے۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی سائنس اسکالرشپس اس سال دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔