سعید اجمل کا پنڈی ٹیسٹ میں اسپن وکٹ کے ذریعے جنوبی افریقہ ٹیم کوقابوکرنے کا مشورہ

ہمارے پاس یاسرشاہ اور نعمان کی شکل میں اچھے اسپنرز موجود ہیں لہذا اسی قوت کا فائدہ اٹھانا چاہیے، سعید اجمل


Muhammad Yousuf Anjum February 03, 2021
مجھے یقین ہے کہ پنڈی ٹیسٹ میں بھی فواد عالم کا کردار اہم ہوگا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹرسعید اجمل نے پنڈی ٹیسٹ میں اسپن وکٹ کے ذریعے جنوبی افریقہ ٹیم کو قابوکرنےکا مشورہ دے دیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹرسعید اجمل نے پنڈی ٹیسٹ میں اسپن وکٹ کے ذریعے جنوبی افریقہ ٹیم کو قابوکرنےکا مشورہ دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈرا کی طرف نہیں جانا چاہیے، ہمارے پاس یاسرشاہ اورنعمان کی شکل میں اچھے اسپنرز موجود ہیں لہذا اسی قوت کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ بہت عرصے بعد پاکستان کےدو اسپنرز کو ایک ساتھ پرفارم کرتے ہوئے دیکھا، فواد عالم نے جس طرح کراچی ٹیسٹ میں پرفارم کرکے ثابت کیا کہ ماضی میں ان کو منتخب نہ کرکے زیادتی کی گئی۔

سعید اجمل نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پنڈی ٹیسٹ میں بھی فواد عالم کا کرداراہم ہوگا۔ تجربہ کارکوئی نعم البدل نہیں ہوتا، ٹیسٹ میچز میں ایسے ہی پرفارمرز کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔