مجھے ’’ارطغرل‘‘ ڈرامے سے کوئی مسئلہ نہیں یاسر حسین

’’ارطغرل‘‘ اسلامی تاریخ پر مبنی ڈراما ہے جسے ہمیں خود بنانا چاہئے، یاسر حسین


ویب ڈیسک February 03, 2021
پی ٹی وی کو اپنے ڈرامے خود بنانے چاہئیں، یاسر حسین فوٹوفائل

اداکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ انہیں ڈراما سیریل ''ارطغرل غازی'' سے کوئی مسئلہ نہیں۔

ترک ڈرامے ''ارطغرل غازی'' کے پاکستان میں نشر ہونے کے بعد اداکار یاسر حسین نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ''ارطغرل غازی'' کو پاکستان میں نشر کرنے کے خلاف ہیں۔ اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے ترکی کے فنکاروں کو ''کچرا'' بھی کہا تھا اس کے علاوہ وہ ترک فنکاروں کے پاکستانی اشتہارات میں کام کرنے کے بھی سخت مخالف رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ارطغرل غازی کے اداکار ''کچرا''

تاہم حال ہی میں انہوں نے اداکار احسن خان کے پروگرام ''ٹائم آؤٹ ود احسن خان'' میں یوٹرن لیا ہے۔ شو کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔ جس میں احسن خان یاسر حسین سے پوچھتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ یاسر آپ کو ''ارطغرل'' سے کیا مسئلہ ہے؟ جس پر یاسر حسین جواب دیتے ہیں میرا تو ''ارطغرل'' سے آج تک کوئی مسئلہ نہیں رہا۔ میرا تو پی ٹی وی سے مسئلہ ہے۔ پی ٹی وی ہمارا ادارہ ہے۔ اسے غیر ملکی ڈرامے نشر کرنے کے بجائے اپنا نیا مواد بنانا چاہئے۔

یاسر حسین نے مزید کہا ''ارطغرل'' اسلامی تاریخ پر مبنی ڈراما ہے جسے ہمیں خود بنانا چاہئے۔ احسن خان نے یاسر حسین سے سوال پوچھا کیا آپ کو لگتا ہے پاکستان میں ''ارطغرل'' جیسے ڈرامے پروڈیوس ہوسکتے ہیں؟ جس پر یاسر حسین نے کہا کیوں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حلیمہ کی جگہ انجلینا جولی کو پی ایس ایل کا ایمبیسیڈر بنائیں، یاسر حسین

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے یاسر حسین نے کہا آج ہم ماضی کے مقابلے ٹیکنالوجی میں بہت آگے ہیں۔ آج ہمارے شوز کے جس طرح کے سیٹس ہوتے ہیں، جوکیمرے ہم استعمال کررہے ہیں۔ ماضی میں ہم اس طرح سیٹس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ کام نہیں کرتے تھے۔

یاسر حسین نے پی ٹی وی کے دور کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا، جب پی ٹی وی پر شوز ہوا کرتے تھے تو صرف چار لائٹیں لگی ہوتی تھیں اور سامنے انور مقصود صاحب بیٹھے ہوتے تھے۔ ماضی کے مقابلے میں ہمارے پاس آج اچھا مواد بھی ہے، سیٹس بھی ہیں اور ٹیکنالوجی بھی ہے تو ہمیں اپنے ڈرامے خود پروڈیوس کرنے چاہئیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CKyka4Eh-X6/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں