سندھ حکومت کا عمر شیخ کو ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ
سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کریں گے، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل
سندھ حکومت نے عمر شیخ کو ڈیتھ سیل سے ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے ڈینیل پرل قتل کیس میں عمر شیخ اور دیگر ملزمان کو بریت کے باوجود رہا نہ کرنے پر ہوم سیکرٹری و دیگر حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت میں سیکرٹری محکمہ داخلہ و دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حکومت سندھ کے جواب کے بعد سیکرٹری داخلہ کو حاضری سے استثنی دے دیا۔
اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے موقف دیا کہ عمر شیخ کو ریسٹ ہاوس منتقل کرنے کے انتظامات کر رہے ہیں، ایک دو روز میں عمر شیخ کو ریسٹ ہاوس منتقل کردیا جائے گا۔ عدالت میں سپریم کورٹ کا حکم نامہ بھی پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈینیئل پرل کیس؛ عمر شیخ کو ڈیتھ سیل سے سرکاری ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا حکم
اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے موقف دیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کریں گے، سپریم کورٹ میں اپیل چل رہی ہے۔
ملزمان کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی گئی۔ سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ عمر شیخ سے متعلق فیصلہ حکومت نے کیا، ہمارے خلاف توہین عدالت نہیں بنتی، مجھے حاضری سے استثنی دیا جائے۔
عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو حاضری سے استثنی دیتے ہوئے سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی۔