کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے پولیس اہلکاروں سے موٹرسائیکل چھین لی
ڈی آئی بی انچارج نے موٹر سائیکل چھینے جانے کے واقعے کامقدمہ سرسید تھانے میں درج کرا دیا۔
شہرمیں اسٹریٹ کرمنلزکےحوصلے بلند ہونے لگے،اسٹریٹ کرمنلزنےدن دیہاڑے پولیس افسرسےاسلحہ کے زورپرموٹرسائیکل چھین لی۔
سرسید تھانے کے علاقے نارتھ کراچی میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان نے اسلحے کے زورپر ضلع وسطی کے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ کے انچارج عمران معبود اور اس کے ساتھ کام کرنے والے ارسلان سے سوزوکی 150 موٹر سائیکل چھین لی۔
ڈی آئی بی انچارج اوران کا ساتھی علاقے میں سرکاری کام کے سلسلے میں موجود تھے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں ایک ملزم کے ہاتھ میں اسلحہ واضح دیکھا جاسکتا ہےفوٹیج میں ملزموں کے چہرے واضح نہیں ہوسکے، واردات کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہو گئے ۔ ڈی آئی بی انچارج نے موٹر سائیکل چھینے جانے کے واقعے کامقدمہ سرسید تھانے میں درج کرا دیا۔
ادھرگلستان جوہربلاک 17 نعمان گرینڈ سٹی میں دن دہاڑے لوٹ مار کی واردات کے دوران مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زورپربینک سے رقم لیکرآنے والے بزرگ شہری کو اسلحہ کے زورپرلوٹ لیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ بزرگ شہری بینک سے کیش نکلوا کررہائشی پروجیکٹ کی پارکنگ میں موٹرسائیکل پارک کررہا تھاکہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار2 ملزمان آدھمکے،بزرگ شہری نے مزاحمت کی لیکن وہ کام نہ آسکی بزرگ شہری کولٹا ہواکئی لوگوں نے دیکھا لیکن کوئی مدد کو نہ آیا ایک شہری قریب ضرورآیا لیکن مسلح ملزمان نے اسلحہ دکھایا اورخود فرارہوگئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے ایک ملزم نے ہیلمٹ اوردوسرے نے ماسک پہنچاہوا ہے، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ۔