سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک پر سفری پابندی عائد کردی

امریکا، برطانیہ، بھارت، جاپان، متحدہ عرب امارات، ترکی، فرانس اور جرمنی کی پروازوں پر بھی پابندی ہوگی

پابندی فور طور پر نافذالعمل ہوگی، فوٹو : فائل

سعودی عرب نے کورونا وائرس کی نئی شکل کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پاکستان سمیت 20 ممالک پر فضائی پابندی عائد کردی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے 20 ممالک کے لیے پروازوں پر پابندی عائد کردی ہیں، ان ممالک میں پاکستان سمیت امریکا، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، مصر، ترکی، لبنان، بھارت، فرانس، جرمنی، انڈونیشیا، جاپان، جنوبی افریقا، ارجنٹائن، برازیل،آئرلینڈ، اٹلی، پرتگال، سویڈن اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔


سعودی عرب سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس پابندی سے سسعودی شہری، سفارت کار، اور کورونا وائرس سے متعلق طبی ماہرین و عملہ اور ان کے اہلِ خانہ کو استثنٰی حاصل ہو گا۔ اس عارضی پابندی کا آج صبح سے اطلاق ہوگیا ہے تاہم کورونا احتیاطوں پر پابندی کرتے ہوئے ان ممالک سے بلا تعطل سپلائی چین اور شپنگ کی نقل و حرکت یقینی بنائے گی۔

یہ فیصلہ اتنا اچانک کیا گیا ہے کہ پاکستان سمیت کئی ممالک میں سعودی عرب کے لیے پروازیں اُڑان بھرنے کی تیاری کر رہی تھیں تاہم مسافروں کو عین آْخری لمحات میں سعودی پابندی سے آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب خلیجی ممالک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 400 ہے۔
Load Next Story