امریکی رکن پارلیمنٹ جنسی استحصال کا شکار ہونے کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑیں

جنسی ہراسانی کے بعد بڑی مشکل سے نفسیاتی اور ذہنی مسائل سے نکلی ہوں، الیگزینڈریہ اوکاسیو کورٹیز


ویب ڈیسک February 03, 2021
کانگریس عمارت پر حملے کے خوفزدہ دن نے ماضی کے خوف کو زندہ کردیا، الیگزینڈریہ ( فوٹو: فائل)

امریکی رکن پارلیمنٹ الیگزینڈریہ اوکاسیو کورٹیز نے ماضی میں اپنے ساتھ ہونے والے جنسی استحصال کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر رو پڑی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگریس کی خاتون رکن سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس دن کا حال سنا رہی تھیں جب ٹرمپ کے مشتعل کے حامیوں نے کانگریس کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا۔

خاتون رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ وہ خوفناک دن تھا اور ان کے دفتر کے دروازے کو ایک شخص زور زور سے پٹ رہا تھا، وہ شخص بہت غصے میں تھا اور پوچھ رہا تھا کہ وہ کہاں چھپی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : ٹرمپ کے حامیوں کا کانگریس کی عمارت پر دھاوا، 4 افراد ہلاک

الیگزینڈریہ نے بتایا کہ قانون ساز دائریکٹر نے مجھے واش روم میں چھپا دیا اس دوران حملہ آور مسلسل دروازہ پٹ رہا تھا اور کہتا جا رہا تھا کہ وہ زندگی میں کبھی بھی پُرسکون نہیں رہ سکا ہے۔

اس دوران خاتون رکن کانگریس روپڑیں اور انہوں نے بتایا کہ ماضی میں انہیں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کا خوف آج تک ان کے سر پر سوار ہے اور بڑی مشکلوں سے وہ نفسیاتی اور ذہنی مسائل سے باہر آئیں۔

الیگزینڈریہ اوکاسیو کوٹیز نے مزید کہا کہ جب آپ پہلے کسی صدمے سے دوچار ہوچکے ہوں تو کوئی دوسرا خوفزدہ لمحہ آپ کے ماضی کے دکھوں کو ہرا کردیتا ہے اور یہی میرے ساتھ ہوا۔ کانگریس پر حملے کے واقعے نے مجھے جنسی ہراسانی کا واقعہ پھر یاد دلا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں