وزیراعلی خیبرپختونخوا کا سوات میں خواتین پر پولیس تشدد کا نوٹس

واقعے میں ملوث اہلکاروں کوقانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی، وزیر اعلی کے پی کے


ویب ڈیسک February 03, 2021
وزیراعلی کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت: فوٹو: فائل

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے خواتین پرتشدد کے کیس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلی کے پی کے محمود خان نے سوات میں پولیس کا چوری کے الزام میں گرفتارخواتین پرتشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلی نے انسپکٹر جنرل پولیس کو واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

وزیر اعلی محمود خان نے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی طرف سے خواتین پرسرعام تشدد کا واقعہ ناقابل برداشت ہے، واقعے میں ملوث اہلکاروں کوقانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی اورکسی کوبھی اپنے اختیارات سے تجاوزکرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اس متعلق آئی جی کے پی ڈاکٹرثناءاللہ نے کہا کہ پشاورخواتین کی عزت اہم ہے، قانون اپنے ہاتھ میں لینے کو کسی کی اجازت نہیں، ڈی ائی جی ملاکنڈ اورڈی پی اوخود اس واقعہ کی تفتیش کریں گے اورمیں خود نگرانی کررہا ہوں۔

content.jwplatform.com

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔