کراچی کے شہریوں کا ٹریفک کا ڈبل چالان ہوگا
کراچی میں شہریوں کیلئے الیکٹرانک چالان جلد متعارف کرایا جائیگا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر دوسری بار چالان ہونے والے شہریوں کا ڈبل چالان کیا جائیگا۔
کراچی پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی زیر صدارت شہر میں ٹریفک کے مسائل اور انکے سدباب کیلئے اہم اجلاس ہوا جس میں ڈی آئی جی ٹریفک اور کراچی رینج کے تمام ایس پی ٹریفک نے اجلاس میں شرکت کی۔
ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا نے شہر میں ٹریفک مسائل اور انکے حل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ دوسری بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان ہونے والے شہریوں کا ڈبل چالان کیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایک ماہ میں ساڑھے 5 کروڑ روپے کے ٹریفک چالان
اجلاس میں شہر کے مختلف ٹریفک سگنلز پر کلوز سرکٹ کیمرہ کی تنصیب کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ کراچی میں شہریوں کو ٹریفک قوانین کا پابند بنانے کیلئے الیکٹرانک چالان جلد متعارف کرایا جائیگا۔
گاڑیوں میں بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ والے گیس سلنڈرز کا استعمال کرنے والے ڈرائیورز کیخلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔