پرویزمشرف کوبیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پرویز مشرف غازی عبدالرشید سمیت کئی کیسز میں ملوث ہیں انہیں علاج کے غرض سے بیرون ملک نہ جانے دیا جائے، درخواست گزار


ویب ڈیسک January 03, 2014
درخواست میں وفاقی وزیر داخلہ، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد پولیس کوفریق بنایا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

سابق صدرپرویزمشرف کوبیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کےلئے درخواست لال مسجد شہدافاؤنڈیشن کی طرف سے دائرکی گئی، جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ پرویز مشرف غازی عبدالرشید سمیت کئی کیسوں میں ملوث ہیں لہذا انہیں علاج کے غرض سے بیرون ملک نہ جانے دیا جائے، ملک میں بھی علاج کی بہترین سہولتیں موجود ہیں، اس لئے ان کے یہیں علاج کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں وفاقی وزیر داخلہ، سیکریٹری داخلہ اورآئی جی اسلام آباد پولیس کوفریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز غداری مقدمے میں خصوصی عدالت جاتے ہوئے پرویز مشرف کو دل کی تکلیف کے باعث آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا تھا جہاں اب ان کی حالت کافی بہتر بتائی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |