بھارت میں سمندر کے اندر شادی کی انوکھی تقریب ویڈیو وائرل

سافٹ ویئر انجینیئر دلہن نے دلہا کی خواہش پر پہلے تیراکی کی تربیت حاصل کی پھر ایک ہفتے دونوں نے سمندر میں ریہرسل کی


ویب ڈیسک February 03, 2021
دلہا دلہن نے سمندر کی 60 فٹ گہرائی میں ایک دوسرے کو ہار پہنائے، فوٹو : ویڈیو گریب

بھارتی ریاست تمل ناڈو میں سمندر کی گہرائیوں میں محبت کرنے والا جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے وی چننا دورئی اور ایس سویتھا نے اپنی شادی کی رسم کے لیے نیلنکرائی ساحل کے قریب 60 فٹ گہرے پانی کا انتخاب کیا جہاں جوڑے نے شادی کے روایتی لباس پہن کر غوطے لگائے اور ایک دوسرے کو ہار پہنائے۔

inda couple married under sea 2

وی چننا دورئی ایک ماہر غوطہ خور ہیں اور اپنی زندگی کے سب سے اہم دن کو بھی اپنے شوق اور مشغلے کے ساتھ منایا۔ اپنے جیون ساتھی وی چننا دورئی کی خواہش کی تکمیل کے لیے سافٹ ویئر انجینیئر دلہن سویتھا نے ایک ماہ تک غوطہ خوری کی تربیت حاصل کی۔

inda couple married under sea 1

سمندر کے اندر شادی کی تقریب کے لیے دلہن نے ایک ہفتے تک ریہرسل کی جس کے دوران وہ اپنے دلہے کے ہمراہ سمندر کے اندر جاتیں اور تیکنیک سیکھتیں۔ شادی کے روز دلہا دلہن کے ساتھ دیگر 8 غوطہ خور بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |