پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

بیلسٹک میزائل غزنوی 290 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے اور نیوکلیئر وارہیڈز لےجانےکی صلاحیت رکھتا ہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک February 03, 2021
بیلسٹک میزائل غزنوی 290 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو : فائل

پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا گیا، بیلسٹک میزائل غزنوی 290 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے اور نیوکلیئر وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ کامیاب تجربہ پر صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف نے انجینئرز سمیت سائنسدانوں کو مبارک باد بھی دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق غزنوی میزائل کی ٹریننگ لانچ کا مظاہرہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے دیکھا اور انتہائی مہارت سے ویپن سسٹم کی ہینڈلنگ اور آپریٹ کرنے کی صلاحیت کو سراہا جب کہ غزنوی میزائل کے کامیاب تجربے کے ساتھ آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی سالانہ فیلڈ تربیتی مشقوں کا بھی اختتام ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |