انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کا اضافہ ہوا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 5 پیسے کی کمی واقع ہوئی


Staff Reporter February 03, 2021
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کا اضافہ ہوا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 5 پیسے کی کمی واقع ہوئی . (فوٹو، فائل)

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں کمی واقع ہوئی ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاؤ کے بعد 3 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ بڑھ کر 160 روپے 18 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 160روپے 25پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں