آنگ سان سوچی کے خلاف غیر قانونی واکی ٹاکی ریڈیوز رکھنے کا مقدمہ درج

پولیس نے مزید تحقیقات کے لیے آنگ سان سوچی کا 15 فروری تک ریمانڈ بھی حاصل کرلیا


ویب ڈیسک February 03, 2021
پولیس نے مزید تحقیقات کے لیے آنگ سان سوچی کا 15 فروری تک ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔ فوٹو : فائل

پولیس نے آنگ سان سوچی کے خلاف غیر قانونی واکی ٹاکی ریڈیوز رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار پولیس نے برطرف حکمران رہنما آنگ سان سوچی کے خلاف گھر میں غیر قانونی واکی ٹاکی ریڈیوز رکھنے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کے لیے 15 فروری تک ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف ریلیاں، 70 اسپتالوں میں ہڑتال

عدالت میں پولیس کی جانب سے پیش کی گئی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ آنگ سان سوچی کے گھر کی تلاشی کے دوران 6 غیر قانونی واکی ٹاکی ملے جو کہ غیر قانونی طور پر ملک میں برآمد کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل میانمار کی فوج نے گزشتہ برس انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کرلیا اور ایک سال کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔ علاوہ ازیں ملک کی سربراہ آنگ سان سوچی سمیت پارلیمانی ارکان اور حکمراں جماعت نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی کے درجنوں رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |