کراچی طیارہ حادثے میں ملنے والے 3 کروڑ روپے کا حق دار نہ مل سکا

عملے کی ملی بھگت سے رقم کے اعداد و شمار حاصل کرنے کے بعد تین دعوے دار سامنے آئے


Staff Reporter February 03, 2021
گزشتہ برس مئی میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے سے تین کروڑ سے زائد کے کرنسی نوٹ برآمد ہوئے تھے(فوٹو، فائل)

حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے سے ملنے والی3 کروڑ روپے سے زائد کرنسی کے اصل حق دارکا سراغ نہ لگ سکا۔

ذرائع کے مطابق کراچی ائرپورٹ کے قریب جناح گارڈن پر گر کر تباہ ہونے والے طیارے سے ملنے والی رقم کے حوالے سے سامنے آنے والے 3 دعوے داروں کا دعوی غلط ثابت ہونے پررقم سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رقم کے تین دعوے دار سامنے آئے مگر اصل رقم بتانے میں ناکام رہے۔ عملے کی ملی بھگت سے رقم کے اعداد و شمارحاصل کرنے کے بعد یہ دعوے دار دوبارہ نمودار ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: حادثے کا شکار طیارے کے ملبے سے 3 کروڑ 16 لاکھ روپے برآمد

حادثے کی شکار پرواز8303 کے ملبے سے رقم پر مشتمل سوٹ کیس ملا تھا۔اس سوٹ کیس میں3 کروڑ روپے کے ساتھ جلی ہوئی کرنسی بھی ملی تھی،ترجمان پی آئی اے کے مطابق رقم اصل مالکان کومنتقلی کے لیے درکار سرٹیفکیٹ طلب کرنے پر دعویدارفراہم کرنے میں ناکام رہے، جعلی دعووں کے باعث رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |