ٹی شرٹ پر ہونے والے تنازع میں چین نے کینیڈا کی وضاحت مسترد کردی

کینیڈا کا ایک سینیئر سفارتی اہل کار اتنی احمقانہ غلطی کا مرتکب کیسے ہوسکتا ہے، چینی دفتر خارجہ


ویب ڈیسک February 03, 2021
کو چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان وانگ ویبنائن نے سنیئر سفارتی اہل کار کے عمل کو احمقانہ قراردیا ہے(فوٹو، فائل)

ٹی شرٹ سے شروع ہونے والے تنازع میں چین نے کینیڈا کی وضاحت مسترد کردی۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کو چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان وانگ ویبنائن نے کہا کہ یہ بات قابل یقین نہیں کہ کینیڈا کا ایک سنیئر سفارتی اہل کار جو طویل عرصے سے چین میں مقیم ہے وہ اتنی احمقانہ غلطی کا مرتکب ہوگا۔ کینیڈا کی یہ وضاحت قابل قبول نہیں کہ ٹی شرٹ پر بنے نقوش ووہان کے نام اور چمگادڑ سے محض مماثلت رکھتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کینیڈا کے سفارتی اہل کار کی حرکت کے باعث چینی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ، کینیڈا اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور چین کو اس حوالے سے جلد از جلد وضاحت پیش کرے۔

قبل ازیں کینیڈا کی وزارت خارجہ نے ٹی شرٹ کے معاملے پر اپنے وضاحتی بیان میں اسے غلط فہمی قرار دیا تھا اور کہا تھا اس میں پیش کیے گئے ڈیزائن کا مقصد چمگادڑ کی تصویر ظاہر کرنا اور اسے ووہان سے جوڑنا نہیں تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: ایک ٹی شرٹ پر تنازع نے کینیڈا اور چین میں شدید اختلافات پیدا کردیے

واضح رہے کہ اس تنازع کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب چین کے سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کرنے لگی جس میں دکھایا گیا کہ کینیڈا کے سفارتی عملے میں شامل ایک شخص ایسی ٹی شرٹ آرڈر کررہا ہے جس پر چمگادڑ بنا ہوا ہے۔ اس تصویر کو کورونا وائرس کے ووہان سے آغاز کے بارے میں اس تھیوری کی جانب اشارہ سمجھا گیا کہ وہاں جانوروں کی ایک مارکیٹ میں فروخت ہونے والے چمگادڑوں سے یہ وائرس دنیا بھر میں پھیل گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں