شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 4 دہشت گرد ہلاک

آپریشن کے دوران نائب صوبیدار امین اللہ اورسپاہی شیر زمین نے جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک February 04, 2021
آپریشن کے دوران نائب صوبیدار امین اللہ اورسپاہی شیر زمین نے جام شہادت نوش کیا(فوٹو۔ فائل)

سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں چار دہشت گرد مارئے گئے جب کہ پاک فوج کے دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں ایک کمپاوٴنڈ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیاگیا۔ٹھکانے کامحاصرہ کرنے پر دہشتگردوں فائرنگ کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ یہ دہشت گرد اغوا برائے تاوان ، بھتہ خوری ، سیکیورٹی فورسز پر فائر نگ اور آئی ای ڈی دھماکوں میں ملوث تھے۔

آپریشن کے دوران نائب صوبیدار امین اللہ اورسپاہی شیر زمین نے جام شہادت نوش کیا جب کہ 4 فوجی جوان زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔