باہمی غلط فہمیوں پر بات کیلئے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب

اجلاس میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی حکمت عملی اور اس کی تاریخ بھی طے کی جائے گی


ویب ڈیسک February 04, 2021
آج کے اجلاس میں باہمی غلط فہمیوں اور آئندہ حکمت عملی پر بات کی جائے گی(فوٹو، فائل)

سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس منعقد ہوگا۔

اجلاس میں مریم نواز بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوں گے اور پی ڈی ایم رہنماؤں کی جانب سے مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ اٹھائیں گے اور اور اپنی تجاویز سے شرکاء کو آگاہ کریں گے اور حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی تاریخ اور حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور مسلم لیگ ن میں پیدا ہونی والی غلط فہمیوں پر بھی بات چیت ہوگی. پی پی پی ان ہاوس تبدیلی کے متعلق اپنی تجاویز دے گی۔ اجلاس میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اور اس کی تاریخ بھی طے کی جائے گی۔

نواز شریف کی لانگ مارچ، استعفوں اور دھرنےکی مکمل حمایت

قبل ازیں گزشتہ شب سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو فون کرکے اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے حکومت مخالف تحریک کے حوالےسے مشاورت کی نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن کی طرف سے پیش کردہ تجاویز سے اتفاق کیا۔ نواز شریف نے لانگ مارچ استعفوں اور دھرنےکی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی.

ٹیلی فونک گفتگو میں پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس مظفرآباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جلسہ اور آیندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بعدازاں موصول ہونےو الی اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آج ہونے والے اجلاس کے بارے میں مشاورت کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |