کراچی میں ڈاکو خفیہ ادارے کے افسر سے بائیک چھین کر فرار

سرکاری کام کیلیے آنیوالے خفیہ ادارے کے انچارج سے بائیک سوار4ڈاکوؤں نے نئی سوزوکی150بائیک چھینی اورفرارہوگئے۔

واقعے کی فوٹیج سامنے آگئی،فوٹیج میںڈاکوؤںکے چہرے واضح نہیں،ڈی آئی بی انچارج نے واقعے کامقدمہ درج کرادیا۔ فوٹو: فائل

نارتھ کراچی میں ڈاکوؤں نے پولیس افسر سے نئی موٹرسائیکل چھین لی۔


سرسید تھانے کی حدود نارتھ کراچی میں2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زورپر ضلع وسطی کے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ کے انچارج عمران معبود اس کے ساتھ کام کے سلسلے میں آنے والے ارسلان سے نئی سوزوکی 150 موٹرسائیکل چھین لی، ڈی آئی بی انچارج اوران کا ساتھی علاقے میں سرکاری کام کے سلسلے میں آئے تھے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں ایک ڈکیت کے ہاتھ میں اسلحہ واضح دیکھا جاسکتا ہے فوٹیج میں ڈاکوؤں کے چہرے واضح نہیں ہوسکے واردات کے بعد ڈکیت با آسانی فرار ہو گئے، ڈی آئی بی انچارج نے موٹرسائیکل چھینے جانے کے واقعے کامقدمہ سرسید تھانے میں درج کرا دیا۔
Load Next Story