ڈیفنس میں ایک کروڑ 45 لاکھ کے 98 ملبوسات چوری

چور بوتیک سے ڈھائی لاکھ روپے مالیت کے ٹیبلٹ، لیپ ٹاپ ، موبائل فون اور کپڑوں کے نمونے لے کرفرار


Staff Reporter February 04, 2021
ڈیفنس بڑا بخاری لین نمبر7 بلڈنگ نمبر سی 22 کی بوتیک میں 2 روزقبل واردات ہوئی تھی ،پولیس چوروں کو نہ پکڑسکی۔ فوٹو: فائل

لاہور: ڈیفنس بڑا بخاری کے قریب بوتیک سے ایک کروڑ45 لاکھ روپے کے 98 ملبوسات چوری کر لیے گئے۔

درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 6 بڑا بخاری لین نمبر7 بلڈنگ نمبر سی 22 میں بوتیک سے چورایک کروڑ 45 لاکھ روپے مالیت کے برانڈڈ، پارٹی ویئر اورنارمل 98ملبوسات کا صفایا کردیا ملزمان واردات کے دوران ڈھائی لاکھ روپے مالیت کے ٹیبلٹ، لیپ ٹاپ ، موبائل فونز اور کپڑوں کے نمونے لے کرفرارہوگئے۔ درخشاں پولیس نے واردات کا مقدمہ بوتیک کے منیجرافضال پیٹرکی مدعیت میں چوروںکیخلاف درج کرلیا۔

بوتیک کے منیجرنے بتایا کہ 30 جنوری کو معمول کے مطابق شاپ بند کر کے گھر چلا گیا تھا اور جب یکم فروری کو آکرکے دکان کھول کردیکھی تو اندرسے مین گیٹ کا ایک تالا ٹوٹا ہوا تھا اورایک تالا غائب تھا اور بوتیک کے اندر سے قیمتی کپڑے اورسامان غائب تھا جس پربوتیک کے مالک کوفوری اطلاع دی گئی اورجب ہم نے سی سی ٹی وی کمیروں کی ریکارڈنگ دیکھی تو دو ملزمان بوتیک کے اندرچوری شدہ سامان کپڑے کے بورے میں ڈال کر لیے جاتے ہوئے نظرآئے۔

ایس ایچ او درخشان نصیر تنولی نے بتایا کہ بوتیک میں چوری کی واردات اتوار کی رات ہوئی ہے ،پولیس نے بوتیک میں لگے کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کارسوار ملزمان بوتیک سے بھاری مالیت کے ملبوسات اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہو رہے ہیں واردات میں دو سے زائد ملزمان ہیں اور ملزمان ملبوسات اور دیگرچوری کیا جانیوالا سامان گاڑی کی ڈگی میں ڈال کرفرار ہوئے ہیں۔

پولیس نے ارد گرد لگے کیمرون کی فوٹیج اورجائے وقوع سے فنگر پرنٹس سمیت دیگر شواہد اکٹھا کر لیے ہیں اورامید ہے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیاجائیگا،تاہم واقعے کو2 روزگزرجانے کے باوجود پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں