کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں 18 ملزمان گرفتار جدید اسلحہ برآمد

رینجرزنےملزمان کوپٹھان کالونی، بلدیہ ٹاون، علی محمدلاشاری گوٹھ،چاکیواڑہ،کلاکوٹ، رام سوامی، اور شیر شاہ سےحراست میں لیا

رینجرز نے تمام افراد کو حراست میں لینے کے بعد پوچھ گچھ کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 18 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قضے سے بڑی تعداد میں جدید اسلحہ برآمد کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کے علاقوں پٹھان کالونی، بلدیہ ٹاؤن، علی محمد لاشاری گوٹھ، چاکیواڑہ، کلاکوٹ، رام سوامی، الیاس گوٹھ اور کباڑی مارکیٹ شیر شاہ میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 18 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قضے سے جدید اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے برآمد کئے گئے اسلحے میں ایس ایم جیز اور دستی بموں سمیت دیگر اسلحہ بھی شامل ہے۔ رینجرز نے تمام افراد کو حراست میں لینے کے بعد پوچھ گچھ کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
Load Next Story