ابوظہبی ٹیسٹ لنکن ٹائیگرز نے پاکستان کے خلاف پوزیشن مستحکم کرلی
کھیل کے اختتام تک سری لنکا نے 5 وکٹوں پر420 رنز بنا لئے، انجیلو میتھیوز 112 اور جے وردنے 48 رنز کے ساتھ کریز پر موجود
SAO PAULO:
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے اختتام پر سری لنکا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 420 رنز بنا لئے، لنکن ٹائیگرز کو 241 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
ابوظہبی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے چوتھے روز دوسری اننگز 4 کٹوں کے نقصان پر 186 رنز سے دوبارہ شروع کی تو اینجلیو میتھیوز اور چندی مل نے بہتر کھیل پیش کیا اور بغیر کسی نقصان کے اسکور 324 تک پہنچا دیا۔ دونوں بلے بازوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 138 رنز کی شراکت قائم کی جس کا خاتمہ جنید خان نے چندی مل کی وکٹ کی صورت میں کیا ، چندی مل نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 89 رنز بنائے، کھیل کے اختتام تک اینجلیو میتھیوز 116 اور پراسانا جے وردنے 48 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے بالنگ شعبے کی کارکردگی مایوس کن رہی، چوتھے روز سری لنکا کو صرف ایک وکٹ کے خسارہ کا سامنا رہا ، جنید خان نے 3 اور بلاول بھٹی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سعید اجمل، راحت علی اور محمد حفیظ کوئی وکٹ نہ لے سکے۔
اس سے قبل پہلی اننگ میں سری لنکن کھلاڑی کچھ خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور 204 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 383 رنز بنائے۔