سینٹرل جیل سے شہری لاپتا کیمروں کی صرف 3 دن کی ریکارڈنگ محفوظ ہونے کا انکشاف

شہری امین کی رہائی کا سینٹرل جیل انتظامیہ کے پاس کوئی فوٹیج موجود نہیں، تفتیشی افسر


ویب ڈیسک February 04, 2021
شہری امین کی رہائی کا سینٹرل جیل انتظامیہ کے پاس کوئی فوٹیج موجود نہیں، تفتیشی افسر (فوٹو: فائل)

لاپتا شہری کی گمشدگی کے معاملے پر سینٹرل جیل کے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ صرف 3 دن محفوظ رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دورکنی بینچ کے روبرو لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ ہارون شیخ ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ شہری امین سینٹرل جیل سے لاپتا ہوا ہے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ امین کو سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا تھا اس کے بعد لاپتا ہوا۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے استفسارکیا کہ جیل سے کب رہا ہوا ہے جیل کے کیمروں کو چیک کیا؟ دوران سماعت تفتیشی افسر نے انکشاف کیا کہ امین کی رہائی کا سینٹرل جیل انتظامیہ کے پاس ریکارڈ محفوظ نہیں۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے جیل سپرنٹنڈنٹ کا بیان ریکارڈ کیوں نہیں کیا؟ جیل میں شہری کی رہائی کا مینوئل ریکارڈ تو موجود ہوگا؟ شہری کی بازیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

عدالت نے لاپتا شہری امین کی گمشدگی کے معاملے پرجیل سپرنٹنڈنٹ کا بیان ریکارڈ کرنے اورجیل میں لگے کیمروں کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے 9 مارچ کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں